خیبر پی کے: پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 74 ملزمان گرفتار، اسلحہ بر آمد
پشاور(اے پی اے)خیبر پی کے پولیس نے صوبے میں جاری سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے دوران مختلف کارروائیوں میں24اشتہاری اور50مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان سے بھاری مقدار میں اسلحہ و ہتھیار برآمد کر لیا۔صوبے کے مختلف حصوں میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران آپریشن میں اسلحہ کی مد میں 28عدد پستول، 6 عدد کلاشنکوف،7 عدد رائفل شاٹ گن اور 948 عدد کارتوس برآمد ہوئے جبکہ منشیات کی مد میں 2کلو گرام چرس برآمد کئے گئے۔