ڈرون حملوں کیخلاف تحریک انصاف کے دھرنے کا 71 واں روز،مشکوک کاغذات پر افغانستان جانیوالا کنٹینر واپس کردیا
پشاور (این این آئی) تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 71 روز مکمل ہوگئے۔ ہفتے کو پی کے نو پشاور کے کارکنان نے بابائے دھرنا فیاض خلیل، شوکت، حمید اور شکیل آفریدی سمیت دیگر رہنمائوں کی قیادت میں دھرنا دیا۔ اقلیتی رہنما ارنسٹ نہال اور اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی موجود تھے۔ شرکا نے مشکوک کاغذات پر افغانستان جانیوالے ایک کنٹینر کو واپس بھجوا دیا۔ مظاہرین نے دھرنا کیمپ میں بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ ڈرون حملوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ اور نعرے بازی بھی کی گئی۔