مرکز القادسیہ سے مسجد شہداء تک کشمیر کارواں کی تیاریاں مکمل
لاہور ( سپیشل رپورٹر) جماعۃ الدعوۃنے5فروری کو مرکز القادسیہ چوبرجی سے مسجد شہداء تک کشمیرکارواں کی تیاریاں شروع کر دیں۔ جماعۃالدعوۃ کی طرف سے شہر بھر میں اشتہارات لگا دیے گئے۔ بینرز اور ہورڈنگز بھی لگائے جارہے ہیں۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ کشمیر کارواں کے اختتام پر ایک بڑے جلسہ عام کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر کی مذہبی و سیاسی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔