• news

جمعیت علماء اسلام کے زیراہتمام تربیتی اجتماع آج راوی روڈ میں ہوگا

لاہور (پ ر)  جمعیتہ علماء اسلام لاہور کے زیراہتمام آج جامعہ مدینہ کریم پارک راوی روڈ میں دوپہر بارہ بجے ایک تربیتی اجتماع منعقد ہوگا جس میں مرکزی رہنما جمعیتہ علماء اسلام خیبرپی کے اسمبلی کے سابق ممبر مفتی کفایت اللہ‘ جمعیتہ علماء اسلام صوبہ پنجاب کے ناظم انتخاب مولانا محمد صفی اللہ‘ شیخ الحدیث حضرت  مولانا سید محمود میاں‘ جمعیتہ علماء اسلام لاہور کے ناظم انتخاب مولانا محمد حسین‘ حافظ غضنفر عزیز و دیگرخطاب کریں گے۔ اس اجتماع میں  قائدین خطاب کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن