• news

نئے میٹرو بس منصوبوں کا اعلان شہباز شریف کا انقلابی اقدام ہے: خواجہ خرم

لاہور( پ ر ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ خرم سعید نے کہا ہے کہ ملتان، فیصل آباد ، راولپنڈی اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے شروع کرنے کا اعلان وزیراعلی پنجاب کا انقلابی اقدام ہے۔ پنجاب کی قابل رشک ترقی کو بین الاقوامی سطح پر سراہا جارہا ہے۔ شہباز شریف نے تعلیم، صحت، مواصلات  اور دیگر شعبوں میں میگا پراجکیٹس  کے ذریعے نہ صرف عوام کا معیار زندگی بلند کیا بلکہ روزگارکے مواقع  بھی پیدا کئے۔ 

ای پیپر-دی نیشن