پنجاب حکومت تاجروں سے روزگار چھیننے کے درپے ہے: اعجازچودھری
لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء حامدخان ایڈووکیٹ اور پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے چونگی امرسدھو چوک میں انجمن تاجران ایکشن کمیٹی مین فیروز پور کے زیرِاہتمام احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی ۔ مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب کے حکمران عوام کو روز گار فراہم کرنے کی بجائے ان سے روزگاربھی چھیننے پرلگے ہوئے ہیں پنجاب حکومت کو تاجر برادری کی دکانیں گرانیں نہیں دے گی اورتاجر برادری کو سیاسی اورقانونی مدد بھی فراہم کرے گی ۔اگر پنجاب کے حکمرانوں نے فیروز پور روڈ کے تاجروں کی دکانوں کی ایک اینٹ بھی گرائی تو ہم تاجر برادری سے ملکر حکمرانوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دیںگے۔ تاجر برادری پر جھوٹے پرچے اور ایف آئی آر کاٹی جا رہی ہیں فی الفور درج مقدمات واپس لئے جائیں ۔