• news

مشرف اپنے لئے مسائل پیدا کر رہے ہیں، عدالت میں پیش ہونے کے سواکوئی چارہ نہیں: پرو یز رشید

لاہور(آئی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہا ہے کہ پرویز مشرف اپنے لئے خود مسائل پیدا کر رہے ہیں انکے پاس عدالت میں پیش ہونے کے سواکوئی راستہ نہیں ‘ پرویزمشرف کیخلاف مقدمہ کی کارروائی خالصتا عدالتی عمل ہے‘ یہ انتقام نہیں، عدالتیں آزاد اور خودمختار ہیں ‘ پاکستان میں کوئی شخص قانون سے بالاتر نہیں، قانون کے راستے میں حائل ہونے والے شخص کے خلاف قانون حرکت میں آتا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ مشرف کے خلاف مقدمہ کو ایشو بنانے والوں کے مقاصد کسی سے ڈھکے چھپے نہیں، حکمران سیاستدان خود کو عدالتوں کے سامنے سرنڈر کرتے ہیں تو ڈکٹیٹر کیوں نہیں۔ آئین ہر حوالے سے سپریم ہے حکومتیں، ادارے اور افراد سب اس کے پابند ہیں۔ اہم عہدوں پر کام کرنے والے ریاستی اداروں کے ذمہ داران خود کو آئین اور قانون کے پابند سمجھتے ہیں یہ 20ویں نہیں21ویں صدی ہے، قانون اور آئین شکن خود کو اداروں کے پیچھے چھپانے کی کوشش نہ کریں۔ عدالتیں ہر حوالہ سے آزاد ہیں کوئی ان کے کام میں مداخلت نہیں کرسکتا اور اگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے طرزعمل سے ان پر اثرانداز ہوں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن