• news

آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات شروع، قرضے کی قسط مل جائیگی : ذرائع وزارت خزانہ

 دبئی(این این آئی) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان مذاکرات دبئی میں شروع ہوگئے ہیں جبکہ وزارت خزانہ کے مطابق معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی کے باوجود قرضے کی اگلی قسط مل جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار 20 رکنی ٹیم کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں جہاں وہ عالمی مالیاتی فنڈ کے سربراہ جیفری فرینک اور دیگر عہدیداروں کو پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق بریفنگ دے رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے رواں مالی سال دوسری سہ ماہی کے دوران پاکستان کو ٹیکس وصولی سمیت زرمبادلہ کے ذخائر مقررہ ہدف تک بڑھانے میں ناکامی ہوئی تاہم توقع ہے آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب رہیں گے اور وزیر خزانہ چون کروڑ ڈالر قرضے کی اگلی قسط کے اجرا کے لئے آئی ایم ایف حکام کو رضامند کرلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے وزیر خزانہ 5 فروری تک دبئی میں رہیں گے جبکہ جیفری فرینک8 فروری کو اسلام آباد آئیں گے جہاں وہ وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن