• news

تحریک انصاف کا ڈرون حملوں کیخلاف دھرنا،72روز مکمل

 پشاور(آئی این پی)تحریک انصاف کے زیر اہتمام ڈرون حملوں کیخلاف دھرنے کو 72روز مکمل ہو گئے۔ گزشتہ روز دھرنے کے 72ویںروز پی کے 10پشاور کے کارکنان نے دھرنا کیمپ میں ڈیوٹی دی، اس موقع پر بابائے دھرنا فیاض خلیل بھی موجود رہے جبکہ صوبائی وزیر اطلاعات شاہ فرمان نے بھی کیمپ کا دورہ کیا۔ اتحادی جماعتوں کے کارکنان بھی دھرنے میں شریک ہوئے۔ شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ وفاقی حکومت امریکہ سے یقین دہانی لے کہ امن کے قیام کیلئے مذاکراتی عمل کو آگے لیجانے کیلئے امریکہ سے ڈرون حملے بند کروانے کی یقین دہانی لے۔ امریکہ کی دوستی اور اس کیلئے فرنٹ لائن سٹیٹ بننے سے پاکستان کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ہمارے ہزاروں بیگناہ بہن بھائی اور بچے شہید ہوئے اور معذور ہو گئے۔ امن کے قیام کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں اور دشمن کی جانب سے مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوششوں کا راستہ ابھی سے روکنا ہو گا۔
تحریک انصاف/دھرنا

ای پیپر-دی نیشن