عطیہ کی گئی آنکھوں کے خلیوں کی مدد سے اندھے پن کے علاج میں مدد مل سکتی ہے: تحقیق
لندن (بی بی سی اردو) محققین کا کہنا ہے کہ مرے ہوئے لوگوں کی آنکھوں کے خلیوں سے اندھے پن کا علاج کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ چوہوں پر کیے گئے تجربات میں دیکھا گیا ہے انسانی خلیے بعض مکمل اندھے چوہوں میں کسی حد تک بینائی واپس لے آئے۔ یونیورسٹی کال آف لندن کی ایک ٹیم کے مطابق ایسے ہی نتائج انسانوں میں بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں جس کی وجہ سے بینائی سے محروم افراد کی زندگی بہتر ہو جائے گی تاہم وہ کچھ پڑھنے کے قابل نہیں ہوں گے۔ محققین کے مطابق اس طرز علاج کے لیے انسانوں پر تجربات تین سال میں شروع کئے جائیں گے۔ ماضی میں عطیہ کئے گئے قرنیہ کی مدد سے بینائی کا علاج کیا جاتا رہا ہے تاہم سائنسدانوں کی ٹیم نے آنکھ کی پشت سے ایک مخصوص خلیے کو حاصل کر کے یہ نیا طریقہ علاج دریافت کیا ہے۔
اندھا پن علاج