ورزش نہ کرنا صحت کیلئے اتنا ہی نقصان دہ ہے جتنا سگریٹ نوشی: نئی تحقیق
لندن (نیٹ نیوز) نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ورزش نہ کرنے سے صحت کو اتنا ہی نقصان پہنچتا ہے جتنا سگریٹ نوشی سے۔ سکاٹ لینڈ کے ڈاکٹرز کی تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں بیشتر اموات کی ایک وجہ لوگوں کا جسمانی طور پر تندرست نہ ہونا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ورزش میں سستی اتنی ہی نقصان پہنچاتی ہے جتنا تمباکو اور شراب نوشی یا پھر شوگر کا مرض۔
ورزش