• news

ورکنگ باﺅنڈری پر دیوار کی تعمیر روکنے کےلئے سفارتی وعسکری کوششیں کی جائیں: عبدالرشید ترابی

سیالکوٹ(نامہ نگار) امیر آزاد جموں و کشمیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی نے کہا کہ بھارت ورکنگ باو¿نڈری پر برلن وال کی طرز پر ڈیڑھ سو کلومیٹر لمبی ”برہمن وال“ تعمیر کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ حکومت کو چاہئے اس منصوبے کو روکنے کیلئے نہ صرف سفارتی کوشش کی جائے بلکہ اس کا فوجی توڑ بھی کیا جائے۔ بھارت کو پسندیدہ ملک کا درجہ دینا کسی طور بھی درست نہیں ہے کیونکہ بھارت نہ صرف کشمیریوں کا قاتل ہے بلکہ پاکستان کا ازلی دشمن ہے، بھارت پاکستان کے دریاو¿ں کا پانی روک کر بنجر بنانے کی پالیسی پر گامزن ہے اور بلوچستان اور فاٹا میں پاکستان دشمن سرگرمیوں میں بھی بھارت ملوث ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب سیالکوٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ترابی

ای پیپر-دی نیشن