امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتے ہیں: حافظ سعید
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ ریلیف سرگرمیوں میں حصہ لینے والے مسلمانوں کو بھی اپنے لئے بہت بڑا خطرہ سمجھتے ہیں۔ جھوٹے اور بے بنیاد پراپیگن©ڈا سے مسلمانوں کے کردار کو مسخ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔مسلمانوں کی قربانیوں کے نتیجہ میں دنیا کے حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں۔ مغرب کا دور ختم اور اسلام کا دور واپس آرہا ہے۔ ڈاکٹرز معاشرے کا اہم طبقہ ہیں ۔ وہ افراد کی اسلامی تربیت میں بنیادی کردار ادا کرسکتے ہیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن اور مسلم میڈیکل مشن کے ڈاکٹرز پورے ملک میں امدادی سرگرمیوں کو وسعت دیں۔ دکھی انسانیت کی خدمت سے بلوچستان اور سندھ میں قومیت پرستی کی سوچیں ختم ہو رہی ہیں۔ وہ مرکز القادسیہ چوبرجی میں فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے زیراہتمام ایک روزہ قومی میڈیکل کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کر رہے تھے۔کانفرنس سے جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمن مکی، پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز، پروفیسر ڈاکٹر ظفراقبال چودھری، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت، حافظ محمد مسعود،حافظ عبدالرﺅف، پروفیسر ڈاکٹر خالدمسعودگوندل، پروفیسر ڈاکٹر منصور علی خاں، پروفیسر ڈاکٹر خالد قریشی، ڈاکٹر عمر علی خان، ڈاکٹر محمد اعجاز، ڈاکٹر ناصر ہمدانی، انجینئر محمد حارث و دیگر نے خطاب کیا۔ میڈیکل کانفرنس میں خواتین ڈاکٹرز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ حافظ محمد سعید نے اپنے خطاب میں کہاکہ ایک وقت تھا کہ مغرب کے پاس سب کچھ مسلمانوں سے جاتا تھا‘ لیکن پھر اس کے بعد مغرب کہاں جا پہنچا ہے اور سوچنے کی بات یہ ہے کہ ہم اس وقت کہاں کھڑے ہیں۔ ہم نے مغربی غلامی کا طوق گلے سے اتارنا ہے۔ ہمیں ایسے ادارے قائم کرنے چاہئیں جن سے ہم نوجوان نسل کی ذہن سازی کر سکیں۔ پورے معاشرے میں اس کے گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور ا س کے اتحادی افغانستان میں شکست کا بدلہ لینے کیلئے ڈرون حملے کرتے ہیں تاکہ پھر اس کے ردعمل میں خودکش حملوں کا سلسلہ پروان چڑھے اور انہیں یہاں اپنے مذمو م ایجنڈے پورے کرنے کا موقع مل سکے‘ لیکن یہ سب سازشیں انشاءاللہ جلد دم توڑنے والی ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں شکست کا ذمہ دار پاکستان کو سمجھتے ہیں۔ وہ بھارت کو ساتھ ملا کر پاکستان سے انتقام لینے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ شورش زدہ علاقوں میں بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے اور میڈیکل مشن کے ذریعے دعوت کا کام ہی مو¿ثر ثابت ہو سکتا ہے۔ اسلام دشمن قوتیںمسلمانوں کے خدمت خلق کے جذبہ سے بھی خوفزدہ ہیں۔ مسلم میڈیکل مشن کے ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کو نبھائیں۔ لاہور کی طرح پاکستان کے دیگر شہروںمیں بھی اسی طرح کی میڈیکل کانفرنسیںاور سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ بلوچستان کے سرداروں نے ہمیں مختلف علاقوں میںریلیف کا کام کرنے کو کہا ہے ۔ مشکلات میں مبتلااپنے بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔بلوچستان میں تعلیم و صحت کے منصوبہ جات کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔جماعةالدعوة سیاسی امور کے سربراہ حافظ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ امریکہ اور اس کے اتحادی افغانستان میں بُری طرح شکست سے دوچار ہو کر محفوظ واپسی کے راستہ کی تلاش میں ہیں۔ ان کی تمامتر پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں۔ نامور آرتھو پیڈک سرجن ڈاکٹر عامر عزیز نے کہا کہ ڈاکٹرز کو اپنے مریضوں کے ساتھ مخلص ہو نا چاہئے۔کسی بلیک میلنگ کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔اللہ کا ڈر ہمارے دلوں میں ہونا چاہئے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے رہنما ڈاکٹر ناصر ہمدانی نے کہاکہ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے ملک بھر میں چھ ہسپتال چل رہے ہیں۔ پونے دو سو سے زائد ڈسپنسریاں چل رہی ہیں جہاں ایک لاکھ سے زائد مریضوں کا ہر ماہ علاج معالجہ کیا جاتا ہے۔
حافظ سعید