• news

مشرف عدالت کا نام سنتے ہی دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے: برجیس طاہر

سانگلہ ہل (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر امور کشمیر‘ گلگت بلتستان چودھری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آج پرویزمشرف عدلیہ کا سامنا کرنے سے کتراتے ہیں۔ یہی فرق ہے ایک سیاستدان اور ایک فوجی آمر میں۔ سیاستدان تو جیلیں بھی دیکھتے ہیں‘ ملک بدر بھی ہوتے ہیں اور پھانسی بھی چڑھ جاتے ہیں جبکہ پرویزمشرف تو عدالت کا نام سنتے ہی دل کے عارضہ میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ وہ ٹی ایم اے کے زیراہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول کے تحت میونسپل سٹیڈیم میں پاکستان واپڈا اور پنجاب پولیس کے مابین کبڈی میچ کی تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر چودھری صفدر حسین ورک نے کی۔ اس موقع پر صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا محمد ارشد چودھری‘ طارق محمود باجوہ نے بھی خطاب کیا۔ چودھری برجیس طاہر نے مزید کہا کہ پرویزمشرف اس ملک کے آئین اور قانون کے مجرم ہیں لہٰذا ان پر مقدمے کا چلایا جانا نہ صرف ایک آئینی ضرورت ہے بلکہ اداوں کے استحکام اور بقاءکیلئے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پرویزمشرف اتنے ہی بڑے کمانڈر ہیں تو ہسپتال میں کیوں چھپ کر بیٹھے ہیں۔ پرویزمشرف عدالت میں آ ئیں اور اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کا سامنا کریں۔ انہوں نے کہا کہ پرویزمشرف دراصل عدلیہ سے ڈر گئے ہیںاور عارضہ قلب کا بہانہ بنا کر ہسپتال میں چھپ گئے ہیں۔
برجیس طاہر

ای پیپر-دی نیشن