• news

غداری کیس: مشرف کی گرفتاری کیلئے پنڈی پولیس کی مدد درکار ہوگی: قانونی ماہرین

اسلام آباد (آن لائن) غداری کیس مےں خصوصی عدالت کی جانب سے سابق صدر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی مد مےں زرضمانت 25 لاکھ روپے یا اسی مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع نہ کرانے کی صورت مےں وفاقی پولیس انہیں گرفتار کر سکتی ہے تاہم اس کے لئے اسے راولپنڈی پولیس کی مدد درکار ہو گی کیونکہ سابق صدر اس وقت راولپنڈی پولیس کی حدود میں موجود ہیں جبکہ دوسری جانب صورتحال پر نظر رکھنے والے مبصرین کا کہنا ہے یہ اطلاعات بھی ہیں فوجیوں کو ان کی سکیورٹی پر لگایا گیا ہے اس صورت میں یہ گرفتاری اسلام آباد پولیس کے لئے ایک بڑا چیلنج بن سکتی ہے۔ قانونی ماہرین کے مطابق عسکری ادارہ برائے امراض قلب (اے اےف آئی سی) تھانہ آر اے بازار راولپنڈی کی حدود مےں واقع ہے، گرفتاری کی صورت مےں وفاقی پولیس کو تھانہ آر اے بازار مےں پہلے آمد کرانا ہو گی اور بعدازاں راولپنڈی پولیس کی اجازت اور مدد سے سابق صدر کو گرفتار کیا جا سکے گا۔ قانونی ماہرین کے مطابق ضمانتی مچلکے خصوصی عدالت کے علاوہ پولیس کے پاس بھی جمع کرائے جا سکتے ہےں جن کو پولیس اپنی رپورٹ مےں خصوصی عدالت مےں پیش کرنے کی مجاز ہے تاہم قابل ضمانت وارنٹ کی صورت مےں پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا اس وقت تک اختیار نہیں جب تک ملزم زر ضمانت جمع نہ کرا لے۔
قانونی ماہرین

ای پیپر-دی نیشن