مولانا فضل الرحمن خلیل کی سعودی عرب سے دو روز میں واپسی متوقع
اسلام آباد(آن لائن) حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکراتی سرگرمیوں میں تیزی کے بعد انصار الاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن خلیل نے اپنا سعودی عرب میں قیام مختصر کر دیا۔ دو روز میں وطن واپس پہنچ جائیں گے جہاں توقع ہے کہ وہ مذاکراتی عمل میں کردار ادا کریں گے۔ مولانا فضل الرحمن خلیل عمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے تھے ۔ مولانا فضل الرحمن خلیل کو افغان جہاد کے دور میں مقبولیت حاصل ہوئی۔ انہیں طالبان حلقوں میں انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
فضل الرحمن خلیل