• news

وزارت پٹرولیم نے تیل و گیس پر 5 فیصد پیداواری بونس کے 15 لاکھ ڈالر متعلقہ اضلاع کو ادا نہیں کئے

اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل نے اندرون ملک نکلنے والے تیل و گیس پر 5 فیصد‘ پیداواری بونس کے 15 لاکھ ڈالر متعلقہ اضلاع کو ادا نہیں کئے‘ وزارت پٹرولیم نے گذشتہ دو سال کے دوران ٹل بلاک‘ ناشپا بلاک اور سنجھوڑو بلاک سے تیل و گیس نکالنے والی کمپنیوں سے پیداواری بونس کی مد میں ایک کروڑ 15 لاکھ ڈالر لئے 2011-12ءکی پٹرولیم و گیس پالیسی کے تحت 5 فیصد پیداواری بونس تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع کا حق ہے۔
وزارت پٹرولیم

ای پیپر-دی نیشن