• news

کرپشن سکینڈل: توقیر صادق کیخلاف حتمی ریفرنس کل دائر ہوگا، تیاریاں مکمل شواہد اکٹھے کر لئے گئے

اسلام آباد (آن لائن) قومی احتساب بیورو نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا کے سابق چیئرمین توقیر صادق کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن سکینڈل مےں حتمی ریفرنس کل (منگل) کو دائر کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ ذرائع کے مطابق 4 فروری کو اوگرا کرپشن کا ریفرنس دائر عدالت میں داخل کیا جائے گا اس مقصد کیلئے دو ریفرنس پہلے ہی تیار ہو چکے ہیں جن میں ایک ریفرنس سابق وزراءاعظم یوسف رضاگیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف توقیر صادق کو اوگرا کا چیئرمین بنانے اور دوسرا کرپشن سے متعلق ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس کے ہمراہ گواہوں کی فہرست بھی عدالت میں پیش کی جائے گی۔
حتمی ریفرنس

ای پیپر-دی نیشن