روس کیخلاف افغان جنگ ختم ہوئے دو عشرے گزر چکے ‘رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ 34 لاکھ مہاجرین واپس نہ جا سکے
اسلام آباد (آن لائن)روس کے خلاف افغان جنگ ختم ہوئے دو عشرے گزرنے کے باوجود بھی پاکستان سے افغان مہاجرین واپس نہیں جا سکے اور آج بھی جہاں 17لاکھ افغان مہاجرین رجسٹرڈ ہیں وہاں اتنے ہی بغیر رجسٹریشن پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کی وجہ سے امن و امان اور دیگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق ملک بھر میں افغان مہاجرین کی رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تعداد تقریباً 34 لاکھ ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا حکومت افغان مہاجرین کی واپسی پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے تاکہ پاکستان میں ان کی تعدادکم سے کم کی جا سکے۔ ذرائع نے بتایا کہ اگرچہ عالمی ادارے ان مہاجرین کی واپسی کیلئے پاکستان سے تعاون کا دم بھرتے ہیں لیکن ان کا اصرار ہوتا ہے کہ ان کی واپسی رضاکارانہ طور پر ہی ہوگی کسی کو زبردستی نہیں بھیجا جائے گا۔
افغان مہاجرین