وزارت پٹرولیم نے 25ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی
اسلام آباد (آئی این پی) وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل نے سوئی نادرن گیس کمپنی کی 25 ہزار روپے فیس کے عوض ارجنٹ گیس کنکشن کی سمری اوگرا کو بھجوا دی ، آئندہ ہفتے اوگرا سے منظوری کا امکان ہے۔ سکیم کے تحت 25 ہزار روپے فیس جمع کرانے والوں کو تین ماہ کے اندر گیس کنکشن مل جائے گا، سوئی نادرن گیس کمپنی کے پاس گیس کنکشن کی 14 لاکھ درخواستیں جمع ہیں جبکہ پہلے آﺅ پہلے پاﺅ کی پالیسی کے تحت ابھی صرف نومبر2012 ءتک جمع کرائی گئیں درخواستوں کے ڈیمانڈ نوٹس جاری ہو پائے ہیں ، مذکورہ 14 لاکھ کنکشن لگ جائیں تو آئندہ موسم سرما میں پنجاب میں گیس کی قلت دو گنا بڑھ جائے گی۔
اوگرا/ گیس