مظفرگڑھ: زیادتی کا شکار بیوہ خاتون کی سکیورٹی سخت، ایک مفرور ملزم گرفتار‘دوسرا خود ہی شامل تفتیش
مظفر گڑھ +دائرہ دین پناہ(نامہ نگاروں سے) دائرہ دین پناہ میں پنچائت کے حکم پر بیوہ خاتون سے زیادتی کے واقعہ کا سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس لئے جانے کے بعد پولیس تھانہ دائرہ دین پناہ نے بیوہ خاتون فضلاں مائی کی سکیورٹی سخت کر دی ہے جبکہ واقعہ کے بعد روپوش ہو جانے والے مقدمے کے مدعی اور ان کے رشتہ دار بھی سپریم کورٹ کی جانب سے از خود نوٹس کے بعد اپنے اپنے گھروں میں واپس لوٹ آئے ہیں مگر اہل علاقہ یا رشتہ داروں میں سے بھی کوئی لب کشائی پر تیار نہیں کیونکہ ملزمان اور مدعی آپس میں قریبی رشتہ دار ہیں اور خاندان کے بزرگ صلح کی کوشوں میں مصروف ہیں سیاسی شخصیات کی جانب سے صلح کی کوششیں فی الحال ترک کر دی گئی ہی اور مذکورہ شخصیات وزیراعلیٰ شہباز شریف اور سپریم کورٹ کے نوٹس کے بعد معاملات ٹھنڈا ہونے کا انتظار کر رہی ہیں ۔علاوہ ازیں واقعہ کا ایک ملزم سعید جو کہ عبوری ضمانت پر تھا خود تھانہ دائرہ دین پناہ پیش ہو کر شامل تفتیش ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے چھاپے مار کر مفرور ملزم کریم بخش چنڑ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ دریں اثناء ایم این اے جمشید احمد دستی متاثرہ خاتون فضلاں بی بی سے اظہار ہمدردی کے لئے دائرہ دین پناہ (راڑی والا) ان کے گھر پہنچ گئے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کے گھنا¶نے فعل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
بیوہ خاتون سکیورٹی سخت