• news

ایم کیوایم اور دیگر جماعتوں کا پارلیمنٹ میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے کا مطالبہ مسترد

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ایم کیو ایم اور بعض دیگر سیاسی جماعتوں کا سینٹ وقومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے کامطالبہ مسترد کر دیا ہے۔اس ضمن میں سرکاری ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستوں کی موجودہ طریقہ کار کو ختم کرنے کی حکومت کی خواہش نہیں ہے اور1997ءکے طریقہ کار کو اختیار کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے کا ابھی فی الحال کوئی ارادہ رکھتی تاہم اگر پارلیمنٹ کوئی ایسا فیصلہ اتفاق رائے سے کرتی ہے تو اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
ایم کیو ایم / مطالبہ مسترد

ای پیپر-دی نیشن