ابھی عمران نے کمیٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا، ڈرون حملے بند ہونے تک نیٹو سپلائی بند رہے گی: جاوید ہاشمی
لاہور (اے این این) تحر ےک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان نے طالبان کی مذاکراتی کمےٹی مےں شامل ہونے کا کوئی فےصلہ نہےں کےا‘ آج کور کمےٹی کے اجلاس کے بعد کوئی حتمی فےصلہ کےا جائےگا۔ جب تک ڈرون حملے بند نہےں ہو تے اس وقت تک نےٹو سپلائی بند رکھا جائےگا۔ دہشت گردی کا مسئلہ بندوق کے ذرےعے حل نہےں ہو سکتا مذاکرات کا راستہ اپنانا ہو گا۔ اپنے اےک انٹروےو مےں مخدوم جاوےد ہاشمی نے کہا کہ ہم آئےن توڑنے والوں کو کسی بھی صورت سپورٹ نہےں کرتے۔ اگر آئےن توڑنے والوں کو معاف کردےا جائے تو ےہ ملک توڑ نے کی سازش ہو گی۔ پروےز مشرف کے دور مےں مجھ کو 77 سال کی سزا سنائی گئی اور جو بعد مےں عمرقےد مےں تبدےل ہوگئی۔ چھ سال سے زائد جےل مےں بھی رہا مگر مےں ذاتی طور پر انکو پھانسی دےنے کا مخالف ہوں مگر آئےن توڑنے پر سزا ضرورملنی چاہئے تاکہ آئندہ کوئی آئےن توڑنے کی جرات نہ کر سکے۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے حکومت 7 ماہ مےں کچھ نہےں کر سکی مگر اب طالبان سے مذاکرات کے فےصلے کو سراہتے ہےں۔
جاوید ہاشمی