• news

طالبان سے مذاکرات کی مخالف جماعتیں جلد اکٹھی ہو کر لائحہ عمل کا اعلان کرینگی: ذرائع

اسلام آباد(آن لائن) طالبان سے مذاکرات مخالف جماعتیں جلد اکٹھی ہونگی، متفقہ لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائےگا، دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے نائب سربراہ علامہ محمد امین شہیدی نے کہا ہے کہ طالبان کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کے اعلان نے واضح کر دیا ہے کہ کون کون طالبان کی حامی جماعت ہے، حکومت بتائے مذاکرات کس سے ہونے ہیں، شرائط کیا ہونگی، ملک کے غدار وں سے مذاکرات نہیں آپریشن کیا جاتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مجلس وحدت المسلمین کے پیپلز پارٹی، عوامی تحریک اور سنی اتحاد کونسل کے رہنماﺅں سے رابطے ہوئے ہیں۔
طالبان مخالف

ای پیپر-دی نیشن