• news

دہشت گردی کیخلاف جنگ‘ نیٹو ممالک سے پاکستان کو کچھ نہیں مل سکتا: جنرل (ر) نصیر اختر

لاہور(خبر نگار) معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل (ر) نصیر اختر نے کہا ہے نیٹو ممالک دہشت گردی کیخلاف جنگ کے حوالے سے پاکستان کی کسی قسم کی امداد کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ ان سے پاکستان کوکچھ نہیں مل سکتا۔ پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ اور افغانستان میں القاعدہ اور طالبان کے خلاف 13 برسوں سے جاری جنگ میں کردار کے حوالے سے جو کچھ بھی ملے گا‘ وہ امریکہ سے ہی ملے گا۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ کے وفد کی نیٹو ہیڈ کوارٹر میں ملاقات اور پاکستان کے نقصانات کی تلافی کے مطالبے کاکچھ فائدہ نہیں ہوگا۔ نیٹو ممالک سے پاکستان کو جو مل سکتا تھا ‘وہ مل چکا ہے۔ یورپی ممالک جی ایس پلس کا درجہ دے چکے ہیں جس سے تجارت میں فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا نیٹو ممالک کی افواج افغانستان میں موجود ہے۔ ان ممالک کے بہت زیادہ فوجی افغانستان میں ہیں۔ اصل جنگ امریکی افواج لڑ رہی ہیں۔ امریکہ سے ہی کچھ مل سکتا ہے اور اسی سے مطالبہ کرنا چاہئے۔
جنرل (ر) نصیر

ای پیپر-دی نیشن