• news

فیصل آباد، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 2 لڑکیوں اور 2 خواتین سے زیادتی

فیصل آباد+ ساہیوال+ شیخوپورہ +گجرات(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار+ نامہ نگار خصوصی) فیصل آباد، ساہیوال اور شیخوپورہ میں 2 لڑکیوں اور 2 خواتین کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں 2 لڑکیوں کو گھر میں گھس کر مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایاگیا۔ مدینہ ٹاﺅن لاثانیہ ہوٹل سے ملحقہ آبادی کی مکین شہناز بی بی کی جواں سالہ بیٹی(م) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی اسی دوران ملزم جاوید زبردستی گھرمیں گھس آیا اور اسے اسلحہ کے زور پر زبردستی زیادتی کا نشانہ بناکرموقع سے فرار ہوگیا جبکہ کھرڑیانوالہ کی خاتون (ر) کو ملزم ظفر نے گھر میں گھس کر زبردستی مبینہ طورپر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔ تھانہ بلوچنی کے علاقہ چک نمبر95 ر ب کے رمضان طاہر نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا ہے اس کی اہلیہ (ع) اکیلی گھریلو کام کاج میں مصروف تھی نامعلوم مسلح افراد اس کو اغواءکرکے نامعلوم مقام پر لے گئے اور اسلحہ کے زور پر اسے مبینہ طورپر زیادتی کانشانہ بناتے رہے۔ شیخوپورہ میں لاہور روڈ کی آبادی ہاﺅسنگ کالونی کے قریب شدید دھند کے دوران ایک شخص خاتون (ب)کے گھر زبردستی گھس گیا اور اسے پستول دکھا کر قتل کرنے کی دھمکی دیکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جاتے ہوئے گھر سے 5 ہزار روپے بھی نکال کرلے گیا، ملزم کو اس میں اپنے دو ساتھیوں کی مدد بھی حاصل تھی۔ تھانہ ہاﺅسنگ کالونی پولیس نے محنت کش کی بیوی کی درخواست پر ملزم بشیر جوئیہ اور اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ساہیوال میں تھانہ فرید ٹاﺅن کے نواحی گاﺅں 6.87آر میں تین نوجوان رفیق وغیرہ ایک خاتون زبیدہ بی بی کے گھر زبردستی گھس گئے اور اسے ایک کمرے بند کرکے اس کے ساتھ باری باری زیادتی کرتے رہے، جب عورت کی حالت غیر ہو گئی تو اس کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے خاتون کی اطلاع پر ملزموں کے خلاف مقدمہ تو درج کر لیا لیکن ابھی تک پولیس نے ملزموں کو گرفتار نہیں کیا۔گجرات میں شادی شدہ خاتون (ف) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، کالوپورہ میں ساجد ، شعیب اور ایک نامعلوم شخص نے ریحان کی رہائشی شادی شدہ خاتون محلہ کالوپورہ میں اپنے رشتہ داروں سے ملنے آئی تھی کہ زیادتی کا شکار ہوگئی

زیادتی

ای پیپر-دی نیشن