مشرف عام شخص نہیں کہ فوج انہیں پولیس کے حوالے کر دے: احمد رضا قصوری
اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر پرویز مشرف کے وکلاء نے 7 فروری کو ان کی خصوصی عدالت میں پیشی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور کہا اگر ان کی طبیعت بہتر ہوئی تو وہ پیش ہوں گے وگرنہ انہیں کسی طرح بھی عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا۔ احمد رضا قصوری نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پرویز مشرف کوئی عام شخص نہیں کہ فوج ایسے ہی انہیں پولیس کے حوالے کردے گی‘ ابھی تو اس بات کا فیصلہ ہونا ہے ڈاکٹر انہیں کورٹ میں جانے کی اجازت بھی دیتے ہیں یا نہیں۔این این آئی کے مطابق ایک انٹرویو میں احمد رضا قصوری نے کہا پرویز مشرف کے خلاف کئے جانے والا ٹرائل غیر منصفانہ ہے، ٹرائل کے نتیجے میں فوجی مداخلت ناگزیر ہوگی۔