وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملک میں طالبان کے ساتھ مجوزہ مذاکراتی عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے سرحدوں پر سکیورٹی کی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی اور طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے بعض امور پر بات کی۔ طالبان سے مذاکرات کرنے والی حکومتی کمیٹی اور عسکری حکام میں ملاقات کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔