• news

دالبندین: 6 ملزم تھانے کا لاک اپ توڑ کر فرار

دالبندین (ثناء نیوز) دالبندین پولیس سٹیشن سے 6 ملزمان لاک اپ توڑ کر فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق لاک اپ توڑنے والے چھ ملزمان مختلف جرائم کی بنیاد پر یہاں رکھے گئے تھے۔ ایس ایچ او عابد علی شیرزئی نے بتایا ملزمان عبدالولی، شیر علی، اکبر، عجب گل، منیر احمد اور بابے رات گئے لاک اپ توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کے ساتھ ساتھ مفرور ملزمان کی گرفتاری تلاش بھی شروع کر دی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن