مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مل کر آواز اٹھانا ہوگی: جماعت اسلامی کی اے پی سی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتما م کشمیر پر آل پا رٹیز کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی اور مذہبی جماعتوںکے رہنمائوں نے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ تھا نہ ہے، ہندو بنیا جتنی بھی جلد اس نو شتہ دیوار کو پڑھ لے اتنا ہی تما م فریقین کے فائدے میں ہے۔ 5فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کا پیغام ہے کہ کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں اور ان کو کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے پاکستان کی تمام مذہبی اور سیا سی جماعتوں کو یک زبان ہو کر اور مل کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی۔ کشمیر کی آزادی کے لیے مضبوط پاکستان ضروری ہے کشمیر کے حوالے سے سب کا ایک ہی ایجنڈا ہو نا چاہیے ۔ کانفرنس سے جماعت اسلامی پاکستا ن کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ ،جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر وسیم اختر، نائب امیر امیرالعظیم ، جے یو پی کے پیر اعجاز ہا شمی،حافظ عبدالغفار روپڑی ، مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں مرغوب احمد، علامہ کاظم رضا، علامہ زبیر احمد ظہیر، فرید احمد پر اچہ، رانا نذر رحمن، پیپلز پارٹی کے رہنما غلام محی الدین دیوان، جماعت اہل سنت کے رہنما شفیق رضا قادری، ملی یکجہتی کو نسل پنجاب کے صوبائی نائب صدر علامہ حسین احمد اعوان، چئیرمین پاکستان شعیہ پولیٹیکل پارٹی کے سید نوبہار شاہ، سید علی غضنفر جنرل سیکرٹری جمعیت علماء پا کستان ، علامہ سیف الدین سیف، محمد نوید انجم، فصیح الدین بیگ، ضمیر رانا اور دیگر رہنمائوں نے خطاب کیا ۔ کانفر نس سے خطاب کر تے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج کشمیر کی آزادی نوشتہ دیوار بن چکی ہے۔ ہزاروں کشمیریوں کی جانوں کے نذرانوں کے بدلے انشاء اللہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو گا۔ عبدالرشید ترابی نے کہا کہ پانچ فروری کو دنیا بھر میں یہ پیغام جاتا ہے کہ کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں اور ان کو کوئی طاقت الگ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہمیشہ سے تحریک آزادی کشمیر کا پشتیبان رہا ہے۔ لاہور وہی کر دار ادا کرے جو اس نے ہمیشہ کیا ہے۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی آزادی کے لیے پاکستان کی تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں کو یک زبان ہو کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھانی ہو گی۔ وسیم اختر نے کہا کہ 1948ء سے کشمیر کی آزادی کی با ت مختلف فورم پر چل رہی ہے جوکہ کبھی تیزی اور کبھی سست روی کا شکار ہو تی رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ضمیر نام کی کو ئی چیز دنیا کے اندر موجود نہیں ہے۔ علامہ زبیر احمد ظہیر نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیشہ جماعت اسلامی کو حاصل رہا ہے کہ اس نے مسئلہ کشمیر سمیت امت مسلمہ کے تما م مسائل پر آواز اٹھا ئی ہے ۔ میاں مقصود احمد نے کہا کہ شہداء کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور کشمیر کی زمین کشمیریوںکے لیے ایک پرامن اور باہمی چین و سکون کی جگہ میں تبدیل ہو جائے گی۔ میاں مرغوب نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ملک بھر کی تمام سیا سی اور مذہبی جماعتیں ہندو بنیا سے کشمیر کی آزادی پر متفق ہیں۔ علامہ کاظم شاہ نے کہا کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ہم خون کا آخری قطرہ بھی بہانے کو تیا ر ہیں ۔ سید نوبہار شاہ نے کہا کہ چند کھوٹے سکوں کی وجہ سے کشمیریوں کا خون بہایا جا رہا ہے۔ فرید پراچہ نے کہا کہ آزادی کشمیر کی جدوجہد اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے اور اب آزادی کی منزل سامنے نظر آرہی ہے۔دریں اثناء کانفرنس میں متفقہ طو ر پر مختلف قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ ایک قرار اد میں کہا گیا کہ اہل کشمیر اور ان کی جد و جہد آ زادی کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہا ر کر تے ہو ئے اس عزم کا اظہا ر کر تی ہے کہ پو ری پا کستانی قو م کشمیریوں کی سیاسی اور اخلا قی مدد کرتی رہے گی۔ ایک اور قرار اد میں کہا گیا کہ با نیٔ پا کستان قا ئداعظم ؒ کے اس اعلان کا اعادہ کر تی ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ ر گ ہے۔ کو ئی زندہ قوم اپنی شہ ر گ دشمن کے قبضے میں نہیں دے سکتی ۔ بھارت دریائوں پر ڈیم بنا کر ارضِ پاکستان کو بنجر بنانے کی سازش کر رہا ہے اور ہم آنکھیں بند کر کے آ لو پیاز کی تجارت کرنے کے لئے بے تاب ہو رہے ہیں۔