• news

ہیئر پنڈ، 7 سالہ عبدالجبار کو قریبی رشتہ داروں نے جائیداد کیلئے قتل کیا، دونوں گرفتار

لاہور (نامہ نگار) ہیئر پنڈ کے علاقہ میں 19 روز قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ بچے عبدالجبار کو اسکے سوتیلے بھائی اور اسکے بھانجے نے جائیداد کے حصول کیلئے قتل کیا تھا۔ پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقہ میں 16 جنوری کو 7 سالہ بچے کے قتل کی واردات کا سراغ مل گیا ہے۔ 7 سالہ بچے عبدالجبار کو اس کے سوتیلے بھائی عثمان اور بھانجے سلمان نے جائیداد کے لالچ میں اغواء کیا اور اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلہ دبا کر قتل کر دیا اور نعش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔ پولیس نے واردات کا سراغ لگا کر دونوں ملزمان عثمان اور سلمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کی دونوں ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن