• news

مظفر گڑھ: اجتماعی زیادتی کا شکار بیوہ خاتون کو ڈی این اے ٹیسٹ کیلئے لاہور بھیج دیا گیا

مظفرگڑھ+ دائرہ دین پناہ (نامہ نگار) دائرہ دین پناہ میں فضلاں بی بی متاثرہ کیس پر چیف جسٹس کے ازخود نوٹس اور آج سے کھلی سماعت پر اجتماعی زیادتی کی شکار بیوہ خاتون فضلاں بی بی کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور بھیج دیا گیا ہے۔ 40سالہ زیادتی کا شکار خاتون فضلاں بی بی کو ایس ایچ او دائرہ دین پناہ ڈی این اے ٹیسٹ کے لئے لاہور لے کر آئے ہیں۔ دوسری طرف میراں والا مظفر گڑھ کی مختاراں مائی اظہار ہمدردی کیلئے رازی والا پہنچ گئیں اور دائرہ دین پناہ میں مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چنڑ خاندان کے بزرگوں کا رویہ انتہائی افسوسناک ہے وہ 2ملزموں نواز اور سعید کو بچانے کیلئے خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن