• news

’’ لیا جائیگا تم سے کام طالبان کی وکالت کا ‘‘ ویب سائٹس پر عمران خان کے حامیوں، مخالفین میں نوک جھونک

لاہور( این این آئی)طالبان کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کیلئے نام دئیے جانے کے بعد عمران خان مشکل میں پھنس گئے ۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر حامیوں اور سیاسی مخالفین میں طبل جنگ بج گیا ۔تفصیلات کے مطابق طالبان کی طرف سے حکومت سے مذاکرات کیلئے اعلان کردہ کمیٹی میں عمران خان کا نام دئیے جانے کے بعد نہ صرف عمران خان بلکہ پارٹی رہنما بھی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ۔اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بھی دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں ۔ ایک سیاسی مخالف نے عمران خان کی تصویر کے ساتھ جلی حروف میں لکھا ہے کہ ’’ لیا جائے گا تم سے کام طالبان کی وکالت کا ‘‘ ،کچھ نے لکھا ہے کہ عمران خان در حقیقت طالبان ہی ہیں جبکہ جواب میں تحریک انصاف کے حامیوں نے کہا ہے کہ امن کا ڈھنڈورا سب نے پیٹا لیکن بالآخر عمران خان ہی اسکے لئے آگے بڑھے اور اس اقدام کی تعریف کی جانی چاہیے ۔ اس حوالے سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر لفظوں کی جنگ عروج پر ہے جس میں پیپلز پارٹی بھی شریک ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن