• news

پی ٹی اے نے متنازعہ اور فحش مواد رکھنے والی پندرہ ہزار ویب سائٹس بلاک کر دیں

اسلام آباد (آئی این پی) پا کستان ٹیلی کیمونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے متنازعہ اور فحش مواد رکھنے والی پندرہ ہزار سے زائد ویب سائٹس کو پاکستان میں بلاک کر دیا۔ پیر کو پاکستان ٹیلی کمونیکیشن اتھار ٹی کے 2012ء میں توہین رسالت کی متنازعہ ویڈیو کے بعد سے پی ٹی اے کی جانب سے متنازعہ، مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے والی ویب سائٹس کے خلاف جاری ایکشن میں اب تک 15000سے زائد ویب سائٹس کو بلاک کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق انڑنیٹ پر موجود توہین رسالت اور مذہبی جذبات کو مجروع کرنے والی تمام طور ویب سائٹس اور لنکس کو انٹر منسٹرل کمیٹی کی سفارشات کے بعد بند کیا جا رہا ہے۔ متنازعہ اور فحش ویب سائٹس اور لنکس کو بند کرنے کا عمل لگاتار جاری ہے۔

ای پیپر-دی نیشن