• news

رشتے کے تنازعہ پر ماں بیٹی نے زہر نگل لیا، بیٹی جاں بحق ماں کی حالت نازک

سکھیکی + للہ ٹاؤن (نامہ نگاران) سکھیکی کے نواحی گائوں مواں میں گھریلو ناچاقی پر ماں بیٹی نے زہریلی گولیا ں نگل لیں جس نتیجے میں بیٹی جاں بحق اور ماں کو نازک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ مبینہ طور پر سکھیکی کے نواحی گائوں مواں کی مصباح کا رشتہ طے کرنے کے سلسلہ میں دونوں ماں اور بیٹی کا گھر کے دوسرے افراد سے جھگڑا چل رہا تھا۔ گزشتہ روز آئے روز کے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر دونوں ماں، بیٹی نے زہریلی گولیاں نگل لیں۔ مصباح ہسپتال لے جاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گئی جبکہ اس کی ماں کو نازک حالت میں فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال لے جایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بیان کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں لِلہ ٹائون میں گھریلو اور کاروباری حالات سے تنگ آ کر نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ پنڈدادنخان کے نواحی شہر کھیوڑہ میں گھریلو اور کاروباری حالات سے تنگ آ کر نوجوان نوید نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا جس سے شہر کی فضا سوگوار ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن