• news

کسی ایک سوال کا جواب تو دیدیں روائتی جوابات پر سپیکر کا برجستہ جملہ

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا  ہوگئی  جب  ایوی ایشن  ڈویژن کے حوالے سے   وزیر مملکت برائے  پارلیمانی امور کو ہدایات دینا پڑی   اور ہر سوال کے جواب میں  روایتی جواب  آنے پر سپیکر قومی اسمبلی نے برجستہ   کہا کسی  ایک سوال کا جواب  تو دے دیں۔ نیو اسلام آباد ائرپورٹ  کے  حوالے سے ارکان نے سوالات  کی بوچھاڑ کر دی۔ شیخ آفتاب  ہر سوال کو گول مول کرکے  ٹال  جاتے اور روایتی   جوابات پر اکتفا   کرتے رہے۔ ایک خاتون  رکن  نے یک مشت  تین سوال کر دیئے جس پر سپیکر قومی اسمبلی نے اپنی  حس مزاح  سے مجبور ہوکر  جملہ کسا! شیخ صاحب  تین سوالات میں کسی ایک کا تو جواب   دے دیں۔

ای پیپر-دی نیشن