پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کیخلاف تحقیقات مکمل‘نیب نے ریفرنس تیار کر کے چیئرمین کو ارسال کر دیا ہے
اسلام آباد (وقائع نگار) نیب نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں خلاف ضابطہ 500 افسران کو بھرتی کرنے، شہید ملت سیکرٹریٹ کے 16.385ملین روپے کا پیپرا رولز کے خلاف ایک فرم کو مرمت کا کام ایوارڈ کرنے اور کری پی ایچ اے فلیٹ میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات مکمل کرکے ریفرنس چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا۔