پنجاب اسمبلی کا اجلاس 7 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان، سمری وزیراعلی کو ارسال
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 7 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، محکمہ قانون نے اس حوالے سے سمری وزیراعلیٰ کو بھجوا دی۔ اسمبلی ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ کی جانب سے منظوری کی صورت میں اجلاس رواں ہفتے طلب کیا جائے گا۔