توقیرصادق سے تفتیش کرنیوالے نیب افسرذہنی دباؤکے باعث ہسپتال پہنچ گئے
لاہور(آن لائن) اوگراکرپشن سکینڈل کے مرکزی ملزم توقیرصادق سے تفتیش کرنیوالے نیب افسر ذہنی دباؤکے باعث علاج کیلئے ہسپتال پہنچ گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کے ڈپٹی ڈائریکٹروقاص احمدخان جو اوگرا کرپشن کیس کی تحقیق کررہے ہیں، انہیں نامعلوم افراد کی جانب سے توقیرصادق کوبے گناہ قراردینے کیلئے دھمکیاں بھی موصول ہورہی ہیں اور وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔