عراق: خودکش حملہ‘ 4 کار بم دھماکے‘ 24 شہری‘ آپریشن میں 57 جنگجو ہلاک
بغداد (اے ایف پی) عراق میں 4کار بم دھماکوں اور حملوں میں 24افراد مارے گئے۔ دھماکے میں 8افراد اور کاروںمیں نصب بارود پھٹنے سے 4افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ 4تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔ محمودیہ میں خود کش حملے کے سبب 5افراد مارے گئے۔ پولیس نے بتایا بغداد کے مغربی علاقے سے ایک خاتون اور 3مردوں کی نعشیں ملی ہیں۔ ان کے سروں میں گولیوں کے نشانات تھے۔ یہ دھماکے دارالحکومت بغداد اور نواحی علاقوں میں ہوئے۔ ادھر صوبہ انبار میں آپریشن کے دوران 57 القاعدہ جنگجو مارے گئے۔