• news

مصر: مرسی کے23حامیوں کو 5 برس قید، 62 کو بری کردیا گیا

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کے 62 حامیوں کو بری کرتے ہوئے آزادی کا حکم دیا ہے۔  23حامیوں کو پانچ پانچ سال کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر میں 3 جولائی 2013ء کو منتخب صدر محمد مرسی کو فوجی بغاوت کے بعد تحویل میں لیا گیا تھا۔ اس کے بعد ملک بھر میں ان کے حامیوں اور اخوان المسلمون کے کارکنوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردیئے تھے۔عدالت نے 62  افراد کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا جبکہ  23 افراد کو جیل بھیج دیا گیا جن میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن