مشرف کا پرسوں پیش ہونے کا ارادہ ہے: ترجمان
اسلام آباد (اے ایف پی) پرویز مشرف کے ترجمان نے کہا ہے کہ سابق صدر غداری کیس میں 7 فروری کو خصوصی عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مشرف کے بیرون ملک جانے کی قیاس آرائیوں کے بعد انکے وکیل رضا بخاری نے کہا ہم تصدیق کرتے ہیں کہ پرویز مشرف نے ضمانت کے مچلکے جمع کرادیئے ہیں اور وہ 7 فروری کو عدالت میں آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ 2 جنوری سے ملٹری ہسپتال میں ہیں، انکے وکلاء اس سے قبل علاج کیلئے انکے بیرون ملک جانے کے دلائل دے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مشرف نے اپنی ضمانت کی درخواست میں لکھا میں خصوصی عدالت کی اتھارٹی نہیں مانتا تاہم قانون کی پاسداری جیسی بڑی بھلائی کیلئے ایسا کر رہا ہوں۔