• news

حکومت طالبا ن کی کلاشنکوف بردار شریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا نوٹس لے: الطاف

لندن (نوائے وقت رپورٹ) الطاف حسین نے کہا ہے کہ حکومت طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کے نفاذ کی دھمکیوں کا نوٹس لے۔ دس سال طالبان کی ڈنڈا بردار شریعت سے متعلق قوم کو آگاہ کرتا رہا لیکن میری باتوں کا مذاق اڑایا گیا۔ عوام ملک میں معتدل مزاج اور لبرل سوچ رکھنے والی ٹیمیں تشکیل دیں۔ حملوں اور بازاروں میں خود ٹیمیں بنا کر چوکیداری نظام قائم کریں۔ اہل ثروت طبقے کی اکثریت نے میری باتوں کا مذاق اڑایا اور میری باتوں کو عوام میں خوف پھیلانے کی سازش قرار دیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن