آرمی چیف 3 روزہ دورہ پر سعودی عرب چلے گئے
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ریاض چلے گئے ہیں۔ انہیں سعودی حکام نے دعوت دی تھی۔ یہ امر قابل ذکر ہے ڈیڑھ ہفتہ قبل سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع بھی پاکستان کا اہم دورہ کرچکے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں قیام کے دوران جنرل راحیل سعودی عرب کی سیاسی اعلیٰ وعسکری قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔ ان مواقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بطور خاص دفاع وسلامتی کے شعبوں میں روابط زیر غور آئیں گے۔ آرمی چیف کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ سعودی عرب ہے۔ واضح رہے آرمی چیف اپنے دورے کے دوران عمرہ ادا کریں گے اور روضہ رسولؐ پر حاضری دیں گے۔اپنی سرکاری مصروفیات کے بعد آرمی چیف عمرہ ادا کریں گے اور اس کے بعد روضہ رسولﷺ پر حاضری کیلئے مدینہ منورہ جائیں گے۔