• news

’’کینسر کے مریض اور اہل خانہ پر جو گزرتی ہے، وہی جانتے ہیں‘‘ وزیراعلیٰ کی گفتگو سن کر حاضرین کی آنکھیں بھر آئیں ‘اللہ تعالیٰ شہباز شریف کو اجر دے، مریضوں کی دعائیں

لاہور(خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مقامی ہوٹل میں عالمی کینسر ڈے کے موقع پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے فی البدیہہ اردو اور انگریزی زبان میں خطاب کیا۔ وزیراعلیٰ نے کینسر کے مریضوں اوران کے اہل خانہ کو پیش آنیوالی مشکلات اورکرب ناک صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ خود بھی کینسر کے مریض رہے ہیں۔ کینسر کے مریضوں اوران کے اہل خانہ پر جوگزرتی ہے اس کا اندازہ صرف وہی خاندان کر سکتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے دلگیر انداز میں کینسر کے مریضوں کو پیش آنیوالی اذیتناک صورتحال کا تذکرہ کیا اورمشکلات سے آگاہ کیا تو ہال میں موجود لوگوں کی آنکھیں نمناک ہوگئیں۔ وزیراعلیٰ نے تقریب کے دوران کینسر کے مریضوں میں مفت ادویات تقسیم کیں۔ مریضوں اور ان کے ا ہل خانہ نے مفت ادویات کی فراہمی کا پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ کے ا قدام کو سراہتے ہوئے کہاکہ شہبازشریف درد دل رکھنے والے انسان ہیں اور اﷲ تعالیٰ انہیں اس کارخیرکا اجر دے گا۔

ای پیپر-دی نیشن