الطاف نے مشکل وقت میں مشرف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرا دی: احمد رضا قصوری کا دعویٰ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مشرف کے وکیل احمد رضا قصوری نے الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا۔ احمد رضا قصوری نے کہا کہ الطاف حسین نے پرویز مشرف سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پرویز مشرف کے ٹرائل پر الطاف کو تشویش ہے۔ الطاف حسین نے مشکل وقت میں مشرف کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔ الطاف حسین سابق صدر پرویز مشرف کو بے قصور سمجھتے ہیں۔