وفاقی شرعی عدالت نے سنگین جرائم میں ملوث خواتین کو چھ ماہ میں ضمانت کا حق دینے کی درخواست مسترد کر دی
کراچی (این این آئی) وفاقی شرعی عدالت کے فل بنچ نے سنگین جرائم میں ملوث خواتین کو چھ ماہ میں ضمانت دینے کے خلاف دائر درخواست مسترد کر دی وفاقی شرعی عدالت کے سربراہ چیف جسٹس آغا رفیق احمد، جسٹس علامہ فدا محمد اور جسٹس مسز اشرف جہان نے درخواست پر فیصلہ سنایا۔ مرد و خواتین میں تخصیص کو غیر شرعی قرار دیتے ہوئے جواز بناکر زانون خان ایڈووکیٹ نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ چار سو ستانوے کو چیلنج کیا تھا دو ہزار چھ میں ضابطہ چار سو ستانوے میں ترمیم کی گئی تھی اس شق کے تحت سنگین جرائم میں ملوث خواتین کو چھ ماہ میں ضمانت کا حق حاصل ہے۔