• news

کرگل کی جنگ میں بھارتی فوج ظاہری فتح‘ نفسیاتی شکست سے دوچار ہو ئی: سابق ایڈمرل بھارتی بحریہ

نئی دہلی  (اے این این) بھارتی بحریہ کے سابق سربراہ ارون پرکاش نے  الزام عائد کیا ہے کہ ملک دشمن عناصر انڈومان اور نیکو بار جزائر پر قبضہ کر کے بھارت پر ایک اور کارگل مسلط کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں،دشمنوں کو مجاہدین اور منشیات فروشوں کی مدد بھی حاصل ہو گی،کارگل جنگ میں بھارت فوج کو نفسیاتی طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔بھارتی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ عسکریت پسند‘ منشیات پھیلانے والے اور ملک دشمن عناصر آپس میں تعلقات بڑھا رہے ہیں اور انڈومان نیکوبار جزیروں پر قبضہ جما کر بھارت کو بہت بڑا چیلنج دینا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ملک دشمن عناصر اپنی سازشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے مجاہدین اور منشیات پھیلانے والوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھا رہے ہیں اور جو اطلاعات موصول ہورہی ہیں ان کے مطابق یہ تینوں گروہ آپس میں مل کر ان دو جزیروں پر قبضہ جمانے کے بعد بھارت کی فوج کو بہت بڑا چیلنج دینا چاہتے ہیں۔ سابق ایڈمرل ریٹائرڈ ارون پرکاش نے کہاکہ 1999 میں جب پاکستان نے کرگل کی پہاڑیوں پر قبضہ جمایا تو یہ جنگ کئی دنوں تک جاری رہی اگرچہ بھارت کو ظاہری طور پر فتح نصیب ہوئی تاہم نفسیاتی طور پر فوج کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔ 

ای پیپر-دی نیشن