شمالی وزیرستان: 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق، رواں سال 8 بچے متاثر ہوئے
میرانشاہ (نوائے وقت رپورٹ) رواں سال پولیو کا 8واں کیس سامنے آیا ہے۔ میرانشاہ میں 10 سالہ بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ متاثرہ 8 بچوں کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے۔ پولیو وائرس سے متاثرہ 4 بچوں کا تعلق میران شاہ اور 4 کا تعلق میر علی سے ہے۔