فضل الرحمن کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات‘ طالبان سے مذاکرات بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اور پختونخواہ میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے ملاقات کی جس میں طالبان مذاکرات اور بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور مذاکرات کے حوالے سے مشاورت بھی کی گئی۔